ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن:عرب اتحاد کا 48گھنٹوں کی فائر بندی کا اعلان

یمن:عرب اتحاد کا 48گھنٹوں کی فائر بندی کا اعلان

Sat, 19 Nov 2016 15:53:12    S.O. News Service

صنعاء،19نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے یمن میں 48گھنٹوں کی فائربندی کا اعلان کیا ہے۔ اتحادی افواج کی کمان قیادت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائر بندی کا آغاز ہفتے کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12بجے ہوگا اور مسلح ملیشیاؤں کی جانب سے پاسداری کی صورت میں اس میں خود ہی توسیع ہو جائے گی۔مذکورہ جنگ بندی میں یمن میں محاصرہ زدہ علاقوں میں امدادی سامان کے داخلے کی اجازت شامل ہے ، ان علاقوں میں تعز شہر سرفہرست ہے۔ اس دوران امن اور کوآرڈی نیشن کمیٹی میں شامل باغیوں کے نمائندے جنوبی ظہران آئیں گے۔یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی جانب سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خط موصول ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ مذکورہ اقدامات یمن میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی کوششوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔یمنی صدر کے خط میں ضمانت دی گئی ہے کہ اتحادی افواج فائربندی کی پاسداری کریں گی۔ تاہم حوثی ملیشیاؤں اور ان کی ہمنوا فورسز کی جانب سے کسی بھی علاقے میں کسی قسم کی بھی عسکری کارروائی کو بھرپور انداز سے روکا جائے گا۔ اس دوران حوثی ملیشیاؤں کی نقل و حرکت کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔


Share: